دنیا

میری والدہ بادشاہ چارلس کو بچپن سے ہی پسند کرتی تھیں، ٹرمپ کا انکشاف

ٹرمپ کی والدہ ملکہ الزبتھ کی خوبصورتی کی بھی مداح تھیں، وائٹ ہاؤس کی تقریب میں دلچسپ گفتگو
ٹرمپ کی والدہ ملکہ الزبتھ کی خوبصورتی کی بھی مداح تھیں، وائٹ ہاؤس کی تقریب میں دلچسپ گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی بادشاہ چارلس کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی انکشاف کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی والدہ بادشاہ چارلس کو ان کے بچپن ہی سے بے حد پسند کرتی تھیں اور اکثر ان کی تعریفیں کیا کرتی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں شرکاء کو بتایا کہ “میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ اس پر یقین کریں گے؟” انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نہ صرف چارلس بلکہ ان کی والدہ ملکہ الزبتھ کی بھی بڑی مداح تھیں۔ ٹرمپ کے مطابق، جب بھی ملکہ ٹی وی پر نظر آتیں تو ان کی والدہ کہتی تھیں، “دیکھو ڈونلڈ، وہ کتنی خوبصورت ہیں”۔ اس گفتگو نے تقریب میں موجود شرکاء کو محظوظ کیا اور دونوں سربراہان کے درمیان دوستانہ ماحول کو مزید فروغ دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button