پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ریفائنری قیمت میں کمی کے باوجود ٹیکسز میں اضافہ
پیٹرول پر لیوی ٹیکس میں 26 روپے 77 پیسے کا بڑا اضافہ، نئی قیمتیں 393 روپے سے تجاوز کر گئیں
اسلام آباد (یو این اے) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومتی ٹیکسوں اور مارجنز میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 14 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی تھی، تاہم حکومت نے اس ریلیف کو عوام تک منتقل کرنے کے بجائے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا۔
دستاویز کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای (IFE) مارجن میں 30 روپے 21 پیسے، جبکہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھا کر 37 روپے 75 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس میں کیا گیا ہے جو 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی مجموعی طور پر 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button