تازہ ترین
بلوچستان غیر رجسٹرڈ مدارس کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ، 300 مدارس کی نشاندہی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل کو شفاف بنانے اور کسی بھی ممکنہ غلط فہمی سے بچنے کے لیے جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد تمام مدارس کو ‘بلوچستان چیریٹیز ایکٹ 2019’ کے تحت قانون کے دائرے میں لانا ہے تاکہ ان کی سرگرمیاں واضح ہو سکیں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے سے نہ صرف ان اداروں کی قانونی حیثیت مستحکم ہوگی بلکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی، جس کے لیے باہمی مشاورت کے ذریعے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔



