دنیا

مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر باخبر ہیں، پاسدارانِ انقلاب فیصلوں میں بااختیار

سپریم لیڈر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انداز میں حکومت چلا رہے ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
سپریم لیڈر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انداز میں حکومت چلا رہے ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
واشنگٹن (یو این اے) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں ہونے والے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ تاحال طبی نگرانی میں ہیں، تاہم وہ ذہنی طور پر مکمل باخبر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے اہم فیصلے اب عملی طور پر پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں پر مشتمل ایک گروپ کر رہا ہے، جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای ان فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں۔ ایرانی حکام اسرائیلی یا امریکی نگرانی سے بچنے کے لیے سپریم لیڈر تک پیغامات ہاتھ سے لکھ کر قاصدوں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کا دفاع اور خارجہ پالیسی اب ‘بورڈ آف ڈائریکٹرز’ کے ماڈل پر چلائی جا رہی ہے جس میں جنرلز کا کلیدی کردار ہے۔ دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کی تجاویز سپریم لیڈر کو پیش کر دی گئی ہیں۔ حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے باعث مذاکرات کی قیادت قالیباف کے ہاتھ میں آ گئی ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پس منظر میں دھکیل دیا گیا ہے۔ سپریم لیڈر کی جانب سے ان تجاویز پر تحریری رائے ہی ایران کا حتمی فیصلہ تصور کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button