دنیا

آبنائے ہرمز مکمل طور پر امریکہ کے کنٹرول میں ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایرانی کشتیوں کو دیکھتے ہی نشانہ بنانے کا حکم، اب تک 159 جہاز تباہ کر چکے، امریکی صدر
ایرانی کشتیوں کو دیکھتے ہی نشانہ بنانے کا حکم، اب تک 159 جہاز تباہ کر چکے، امریکی صدر
واشنگٹن (یو این اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی تجارت کے لیے اہم آبی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” اب مکمل طور پر امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور امریکی منظوری کے بغیر یہاں سے کسی بھی جہاز کا گزرنا ناممکن ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں کہا کہ ایران اس وقت اندرونی سیاسی بحران اور قیادت کے مسائل کا شکار ہے، جبکہ امریکی فورسز نے ایران کی بحری قوت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے امریکی بحریہ کو واضح حکم دیا ہے کہ سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی ایرانی کشتی کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے۔

دوسری جانب، ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بحری ناکہ بندی کے جواب میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی حکام نے نیوی گیشن قوانین کی خلاف ورزی پر لائبیریا کے جہاز ‘ایپامینونڈاس’ اور پاناما کے ‘ایم ایس سی فرانسسکا’ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ جب تک امریکہ بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، مذاکرات کی راہ ہموار نہیں ہو سکتی۔ کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، تاہم سمندری محاذ پر بڑھتی ہوئی یہ جنگ عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button