پاکستان

لاہورمیں تین بچوں کے قتل کیس میں دہلا دینے والا انکشاف، سگی ماں ہی قاتل نکلی

گھریلو جھگڑے پر ساس کو پھنسانے کے لیے بچوں کو ذبح کیا، ملزمہ ردا کا پولیس تفتیش میں اعترافِ جرم
گھریلو جھگڑے پر ساس کو پھنسانے کے لیے بچوں کو ذبح کیا، ملزمہ ردا کا پولیس تفتیش میں اعترافِ جرم
لاہور (یو این اے) لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین کم سن بچوں کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ تینوں بچوں کو ان کی سگی ماں نے ہی بے دردی سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران والدہ کا کردار مشکوک پایا گیا، جس پر تفتیش کی گئی تو ملزمہ ردا نے اپنے تینوں بچوں کے گلے کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اس لرزہ خیز واردات کو انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا اور خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا۔ تحقیقات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے گھریلو جھگڑے کے بعد ملزمہ نے اپنی ساس کو قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی تھی۔ واردات کے وقت وہ میڈیکل کے بہانے گھر سے نکلی اور بعد میں شوہر کو فون کر کے بلایا تاکہ صورتحال کو مختلف رخ دیا جا سکے۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں ملزمہ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button