دنیا

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو متوقع، اچھی خبر کی امید ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع، سفارت کاری قومی مفادات کے تحفظ کا ذریعہ ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع، سفارت کاری قومی مفادات کے تحفظ کا ذریعہ ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
واشنگٹن (یو این اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں ایران کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا امکان ہے۔ امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں اچھی خبر متوقع ہے اور فریقین کے درمیان اہم پیش رفت ممکن ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، جنگ بندی میں توسیع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سفارت کاری قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کا ایک مثر ذریعہ ہے، اور جب بھی محسوس ہوا کہ یہ ملک کے لیے بہتر ہے تو ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے عارضی جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستانی قیادت نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی حل کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button