شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی، سنپو کے قریب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

رواں ماہ کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ چوتھا اور رواں سال کا ساتواں میزائل تجربہ ہے، جس نے خطے میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ جاپانی حکومت نے بھی ان میزائلوں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ سنپو وہ اسٹریٹجک مقام ہے جہاں شمالی کوریا کا آبدوزوں اور آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں (SLBMs) کا تجرباتی نظام موجود ہے، جس کے باعث ان حالیہ تجربات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
شمالی کوریا کی اس نئی اشتعال انگیزی کے فوری بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر “بلیو ہاؤس” نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا۔ جنوبی کوریا نے ان تجربات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری نے شمالی کوریا کی مسلسل میزائل سازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔



