ایران کا حالیہ جنگ میں متعدد اسرائیلی ‘ہرمیز 900’ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے زیادہ تر اہداف جدید جاسوس اور جنگی ڈرونز پر مشتمل تھے، جن کا مقصد انٹیلیجنس جمع کرنا اور آپریشنل رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ تاہم، ایرانی فضائی دفاع نے ان ڈرونز کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ ان میں ‘ہرمیز 900’ جیسے جدید ڈرونز بھی شامل ہیں، جو اپنی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث معروف ہیں۔
حکام کے مطابق ‘ہرمیز 900’ ایک ملٹی رول ڈرون ہے جو انٹیلیجنس، نگرانی اور جاسوسی (ISR) جیسے حساس مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ڈرون کی آپریشنل رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ہے، جسے سیٹلائٹ لنک کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایران کا مزید کہنا ہے کہ سالم حالت میں قبضے میں لیے گئے ڈرون کے پرزے بھی قابلِ استعمال ہیں، جو دفاعی تجزیہ کاری کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔



