تربت میں سلیم بلوچ کی ہلاکت، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا دوبارہ پردہ فاش
February 23, 2026
سلیم بلوچ فتنہ الہندوستان کے حملوں میں ملوث، نوجوانوں کو گمراہ کر کے مسلح بغاوت پر آمادہ کرنے کا اعتراف, سکیورٹی فورسیزتربت(یو این اے ) دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت سے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں سرگرمیوں اور دہشتگردی بے نقاب ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سلیم بلوچ 31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں میں بھی ملوث تھا۔فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاونٹس نے بھی اس ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے فتنہ الہندوستان انہیں مسلح بغاوت کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ہلاک دہشتگرد مستونگ اور قلات میں بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا۔بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر مقامی تنظیموں نے بھی تصدیق کی تھی کہ سلیم بلوچ کئی لاپتا افراد میں شامل تھا اور اس کی سرگرمیاں عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔