تازہ ترین
بلوچستان، نوکنڈی سے سبی تک 400 ملین ڈالر کے ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا بڑا منصوبہ رواں سال اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک تقریبا چھ سو کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس منصوبے کی لاگت 400 ملین ڈالر ہے اور اسے مکمل ہونے میں تقریبا 3 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ٹریک مضبوط اور محفوظ ہوگا بلکہ مسافروں کے لیے سفری سہولیات بھی آسان اور بہتر بنائی جائیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط کرنے اور تجارتی و سفری سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔



