بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ واٹر اسٹوریج پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، 5 شدید زخمی و اٹر سپلائی مالک گرفتار

کوئٹہ واٹر اسٹوریج پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، 5 شدید زخمی و اٹر سپلائی مالک گرفتار
کوئٹہ (یو این اے )سریاب کے علاقے مسلم یونین کالونی، جتک اسٹاپ پر پانی کی سپلائی کے لیے نصب ایک بڑے ربڑ ٹینک(غبارہ) کے اچانک پھٹ جانے سے ایک کمسن بچی جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ شدید ریلے کے باعث قریبی مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور پانی سڑکوں پر پھیلنے سے آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹینک میں تقریبا 50 ٹریکٹر لوڈز کے برابر پانی موجود تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، مجسٹریٹ عزت اللہ دہانی اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی کے مالک کی غفلت اور غیر محفوظ طریقے سے پانی ذخیرہ کرنے پر اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممکنہ مالی اور انتظامی امداد فراہم کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔یہ واقعہ عوام کے لیے ایک انتباہ ہے کہ بڑے پانی کے ذخائر کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات میں غفلت انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button