بلوچستانتازہ ترین
محکمہ صحت بلوچستان کا کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کردیاپبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل تقرریوں سے کنٹریکٹ افسران کی سروس ختم ہو جائے گی کوئٹہ(یو این اے )محکمہ صحت بلوچستان نے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ڈاکٹرز اور افسران کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کنٹریکٹ یا ایڈہاک ڈاکٹرز کی جگہ مستقل بنیادوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17 اور 18 میں مستقل افسران کی تعیناتی کے بعد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے افسران کی سروس خود بخود ختم ہو جائے گی۔




