
پیرس میں یورو اسٹار ٹرینوں کے ڈرائیورز اور ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے لیے ہڑتال کردی، جس کے باعث فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کے درمیان ریل رابطے متاثر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے باعث پیرس اور لندن کے درمیان متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ پیرس اور برسلز کے درمیان بھی ریل سروس متاثر ہوئی ہے۔
یورو اسٹار انتظامیہ نے مسافروں کو اپنا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرینوں کی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ اور ملازمین کی یونین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔



