تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مزید 2 ہفتے کے لیے ملتوی، ہائی کورٹ نے حکمِ امتناع برقرار رکھا

ایک وارڈ میں صرف 2 ووٹرز ہونے پر عدالت کا سوال، الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں پر تفصیلی جواب طلب

 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مزید 2 ہفتے کے لیے ملتوی، ہائی کورٹ نے حکمِ امتناع برقرار رکھا
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مزید 2 ہفتے کے لیے ملتوی، ہائی کورٹ نے حکمِ امتناع برقرار رکھا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکمِ امتناع میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی، جس کے باعث الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول بھی معطل ہے۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ اب تک حل کیوں نہیں کیا گیا؟ ایک وارڈ میں صرف دو ووٹرز موجود ہیں تو وہاں انتخابات کیسے ہوں گے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2015ء کے قانون کے مطابق حلقہ بندیاں ہونی تھیں اور الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنا ہوگا کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد تفصیلی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button