بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مولانا فضل الرحمان کی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاج، قومی شاہراہیں بند

بلوچستان میں پہیہ جام، شاہراہوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں

کوئٹہ سے گوادر تک احتجاجی سرگرمیاں، قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل
کوئٹہ سے گوادر تک احتجاجی سرگرمیاں، قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل

کوئٹہ (یو این اے): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کے باعث قومی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کے باعث کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، ہرنائی، زیارت، مستونگ، قلات، خضدار، سوراب، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، تربت، پنجگور، واشک، خاران، نوشکی، چاغی، جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور، جھل مگسی اور کچھی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں۔

شاہراہوں کی بندش کے باعث مسافر بسیں، چھوٹی گاڑیاں اور مال بردار ٹرک راستوں میں پھنس گئے، جبکہ آمدورفت متاثر ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی سرگرمیوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں کے درمیان زمینی رابطے بھی متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button