تازہ تریندنیا

ہما قریشی نے ویب سیریز ’مہارانی 5‘ کے لیے حقیقت میں سر منڈوا لیا

اداکارہ نئے روپ میں رانی بھارتی کا کردار نبھائیں گی، پانچواں سیزن فروری 2027 میں ریلیز ہونے کا امکان

ہما قریشی نے ویب سیریز ’مہارانی 5‘ کے لیے حقیقت میں سر منڈوا لیا
ہما قریشی نے ویب سیریز ’مہارانی 5‘ کے لیے حقیقت میں سر منڈوا لیابالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے مقبول سیاسی ویب سیریز ’مہارانی‘ کے پانچویں سیزن کے لیے اپنا سر منڈوا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی ایک بار پھر سیریز میں رانی بھارتی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ پانچویں سیزن کا پہلا پروموشنل ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں اداکارہ کو مکمل طور پر گنجے سر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
ہما قریشی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کردار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حقیقت میں اپنا سر منڈوایا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بالکل نیا تجربہ تھا اور اس فیصلے کے لیے انہیں ہمت کرنا پڑی، تاہم وہ اس تبدیلی کے ذریعے اپنی اداکاری کو نئے انداز میں آزمانے کے لیے پُرجوش تھیں۔
ہما قریشی کے مطابق ’مہارانی‘ کا ہر سیزن ان کے لیے کچھ نیا لے کر آیا ہے، لیکن پانچواں سیزن خاص اہمیت رکھتا ہے، جس میں کہانی کے دوران کئی غیر متوقع موڑ اور دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ رانی بھارتی ایک پیچیدہ کردار ہے، جو روایتی اچھائی اور برائی کے تصورات سے بالاتر ہوکر معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتی اور اپنا راستہ خود بناتی ہے۔
واضح رہے کہ ویب سیریز ’مہارانی 5‘ فروری 2027 میں سونی لائیو پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button