
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اتنی مشکلات میں نہیں جتنی دونوں بڑی جماعتیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے 7 رکنی کمیٹی کے قیام، علی امین کو اپنا نمائندہ نامزد کرنے اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا ہے، تاہم انہیں پارلیمانی پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا علم نہیں۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 60 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی 7 رکنی کمیٹی قائم کرلی ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر نے ارکان سے چند روز میں ملاقات کرنے کا کہ



