تازہ ترینپاکستان

نئے صوبے بننے سے دونوں بڑی جماعتوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کے 60 سے زائد ارکان اسمبلی نے 7 رکنی کمیٹی قائم کرلی

نئے صوبے بننے سے دونوں بڑی جماعتوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی، شوکت یوسفزئی
نئے صوبے بننے سے دونوں بڑی جماعتوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی، شوکت یوسفزئی

سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں نئے صوبے بنائے گئے تو ان کے بقول دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اتنی مشکلات کا شکار نہیں جتنی دونوں بڑی جماعتیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے انہیں 7 رکنی کمیٹی کے قیام، علی امین کو اپنا نمائندہ نامزد کرنے اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا ہے، تاہم انہیں پارلیمانی پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا علم نہیں۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 60 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی 7 رکنی کمیٹی قائم کرلی ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر نے ارکان سے چند روز میں ملاقات کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button