
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں رواں برس موسمِ گرما کے دوران شدید گرمی کے باعث اموات کی تعداد 5 ہزار 258 تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرمی سے اموات کی یہ تعداد 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے اور گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 کا موسمِ گرما 1884 کے بعد برطانیہ کا گرم ترین موسمِ گرما قرار دیا گیا۔
مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویوز کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ 21 سے 28 جون کے دوران گرمی سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے موسمِ گرما میں گرمی سے متعلق 1 ہزار 504 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔



