
بھارت میں مقیم بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی واپسی کا پروگرام طے ہے اور انہوں نے بنگلادیشی حکومت سے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شیخ حسینہ کی وطن واپسی ممکن بنانا اسی حکومت کی ذمہ داری ہے جس نے انہیں غیر آئینی طور پر ملک بدر کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔



