تازہ ترینپاکستان

پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا

معاہدے سے دونوں ممالک کے سفارتی وفود کے تبادلوں میں سہولت ملے گی

پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیاپاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا شرائط سے باہمی استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button