تازہ ترینپاکستان

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، عبیداللہ اور دامیہ خان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیے

بوائز انڈر 15 اور انڈر 11 کے مقابلوں میں بھی سندھ کے کھلاڑی چیمپئن بن گئے

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، عبیداللہ اور دامیہ خان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیے
نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، عبیداللہ اور دامیہ خان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیے

کراچی: نیشنل جونیئر اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 میں خیبرپختونخوا کے عبیداللہ جبکہ ویمنز کیٹیگری میں سندھ کی دامیہ خان نے ٹائٹل جیت لیا۔

بوائز انڈر 19 کے فائنل میں عبیداللہ نے سندھ کے دوسرے نمبر کے سیڈ عدنان زمان کو 1-3 سے شکست دی، جبکہ ویمنز فائنل میں دامیہ خان نے سخت مقابلے کے بعد سندھ ہی کی ویشنوی کو 2-3 سے ہرایا۔

بوائز انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے خیبرپختونخوا کے ٹاپ سیڈ فواد خان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح انڈر 11 کے فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے اپنے ہی صوبے کے محمد ابان کو زیر کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور خیرپور شوگر ملز کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی کراچی میں اختتام پذیر ہوئی، جس کی مجموعی انعامی رقم 8 لاکھ روپے تھی۔

اختتامی تقریب میں مبین جمانی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button