تازہ ترینپاکستان

یکم جنوری 2027 سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

طلبہ گھر بیٹھے اسناد کی تصدیق کروا سکیں گے، دفاتر جانے اور کوریئر کی ضرورت ختم ہوجائے گی

 

یکم جنوری 2027 سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
یکم جنوری 2027 سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے یکم جنوری 2027 سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت طلبہ گھر بیٹھے اسناد کی تصدیق کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ آئی بی سی سی دفاتر جانے اور کوریئر کے ذریعے دستاویزات بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

درخواست جمع کرانے سے لے کر تصدیق شدہ سند کے اجرا تک تمام مراحل آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل ہوں گے۔

طلبہ اپنے پورٹل اکاؤنٹ سے تصدیق شدہ اسناد ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ بھی کرسکیں گے، جبکہ ایک بار تصدیق کے بعد اضافی نقول حاصل کرنے پر دوبارہ تصدیقی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔

آئی بی سی سی کے مطابق اس سہولت کا اطلاق ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور اہل دینی مدارس کی اسناد پر ہوگا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کے مطابق نئے نظام سے سالانہ چار سے پانچ لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے، جبکہ ان کے سفری اخراجات اور انتظار کا وقت بھی بچے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button