
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بلٹ پروف بکتر بند اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سفیان کی نشاندہی پر مزید چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے تین ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ہیں۔
پولیس نے ویڈیو بنوانے والے شہری کی لگژری گاڑی بھی ضبط کرلی ہے، تاہم ویڈیو میں دکھائی دینے والی بکتر بند اور دیگر گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں۔
ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں پر پولیس فلیشر لائٹس بھی نصب تھیں، جس کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔



