تازہ ترینپاکستان

کراچی: نارتھ کراچی سے ملنے والا انسانی سر بزرگ شہری نصیر احمد کا نکلا

والد کے قتل کے بعد سر لے کر فرار ہونے والا بیٹا تاحال گرفتار نہ ہوسکا

 

کراچی: نارتھ کراچی سے ملنے والا انسانی سر بزرگ شہری نصیر احمد کا نکلا
کراچی: نارتھ کراچی سے ملنے والا انسانی سر بزرگ شہری نصیر احمد کا نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فور کے چورنگی سے ملنے والے انسانی سر کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سر بزرگ شہری نصیر احمد کا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم کے ایک گھر سے شہری کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی تھی، تاہم مقتول کا سر جائے وقوعہ سے غائب تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 70 سالہ نصیر احمد کو ان کے بیٹے رضوان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر لے کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button