
بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز خضدار سے 34 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسرے زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 42 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔



