
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پشتون، بلوچ اور سندھی اپنی سرزمین کی تقسیم قبول نہیں کریں گے، تمام اقوام کو متحد ہونا ہوگا۔
چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پشتونوں، بلوچوں اور دیگر اقوام کو مل کر رہنا ہوگا، وطن کے دفاع کے لیے اتحاد ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تذلیل کا سلسلہ بند کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
ایمل ولی خان کے مطابق عوام صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے اور وہ اس منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔



