تازہ تریندنیا

اردن کی بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت، کشیدگی میں خطرناک اضافے کا خدشہ ظاہر

ایران کا خلیج فارس میں امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اردن کی بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت، کشیدگی میں خطرناک اضافے کا خدشہ ظاہر
اردن کی بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت، کشیدگی میں خطرناک اضافے کا خدشہ ظاہراردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ واقعہ خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت خارجہ نے بحرین میں شہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے میں امریکی طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button