
عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت خارجہ نے بحرین میں شہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے میں امریکی طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔



