تازہ تریندنیا

بھارت میں زہریلی جنگلی پھلیاں کھانے سے 2 کمسن بچیاں ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

دریا کنارے کھیلنے والی تین بچیوں نے زہریلے پودے کی پھلیاں کھالیں، پولیس

بھارت میں زہریلی جنگلی پھلیاں کھانے سے 2 کمسن بچیاں ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک
بھارت میں زہریلی جنگلی پھلیاں کھانے سے 2 کمسن بچیاں ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

 

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھانے سے 2 کمسن بچیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع بجنور میں پیش آیا جہاں دریا کے قریب کھیلنے والی تین بچیوں نے مبینہ طور پر ایک جنگلی پودے کی پھلیاں توڑ کر کھالیں۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی شناخت 4 سالہ ماہ نور، 6 سالہ چاہت اور 6 سالہ سادھیکا کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تینوں بچیوں نے دریا کنارے اگنے والے کسونڈی (Kasaundi) نامی جنگلی پودے کی پھلیاں کھائیں، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

زہریلی پھلیاں کھانے کے باعث دو بچیاں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ تیسری بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button