
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت دو مختلف کارروائیوں میں 15 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ اس کارروائی میں بھی بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسی خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



