
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



