
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھانے سے 2 کمسن بچیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع بجنور میں پیش آیا جہاں دریا کے قریب کھیلنے والی تین بچیوں نے مبینہ طور پر ایک جنگلی پودے کی پھلیاں توڑ کر کھالیں۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی شناخت 4 سالہ ماہ نور، 6 سالہ چاہت اور 6 سالہ سادھیکا کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تینوں بچیوں نے دریا کنارے اگنے والے کسونڈی (Kasaundi) نامی جنگلی پودے کی پھلیاں کھائیں، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
زہریلی پھلیاں کھانے کے باعث دو بچیاں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ تیسری بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



