تازہ ترینپاکستان

پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، معاہدے جون 2027 تک برقرار رہیں گے

بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کئی بڑے کھلاڑی کنٹریکٹس میں شامل، 19 نوجوان کرکٹرز ڈیولپمنٹ کیٹیگری کا حصہ بن گئے

پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، معاہدے جون 2027 تک برقرار رہیں گے
پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، معاہدے جون 2027 تک برقرار رہیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

اعلان کردہ کنٹریکٹس کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

اسی طرح ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

پی سی بی نے مستقبل کے قومی کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی جگہ دی ہے۔

اس کیٹیگری میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button