
عدالت کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 بحال ہوگیا، تاہم بحال شدہ قانون کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 125 یونین کونسلز کے نو وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کیے بغیر انتخابات کا انعقاد قانونی تقاضوں کے خلاف ہوگا۔
عدالت نے مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔
جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنما نصراللہ رندھاوا نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی معطلی شہریوں کے جمہوری حق پر ڈاکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوامی مینڈیٹ اور ممکنہ شکست سے خوفزدہ ہیں، امید ہے کہ 26 نومبر کی سماعت میں انتخابات کا شیڈول بحال ہوگا۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی شہریوں کے جمہوری حقوق کے لیے آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ اسلام آباد کے مسائل کا حل بااختیار بلدیاتی نظام میں ہے۔



