تازہ ترین
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر جانچنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
غلط عمر بتانے والے 18 سال سے کم صارفین خودکار طور پر ٹین اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گے، نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اضافی پابندیاں بھی عائد ہوں گی۔

میٹا کے مطابق نئی ٹیکنالوجی صارفین کی حقیقی عمر کا اندازہ لگائے گی اور کم عمر صارفین کو عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرے گی۔
کمپنی اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کرا رہی ہے، جس کے تحت 13 سے 17 سال کے صارفین کو ٹین اکاؤنٹس کی حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔



