
بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ملک کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ انہوں نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
شیخ حسینہ نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دی تھی اور وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ تحریک کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کے مقدمے میں شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم انہوں نے الزامات مسترد کیے ہیں۔



