تازہ ترینپاکستان

میپکو نے نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب تیز کرنے کے لیے 384 سی ٹی اور 498 ڈی فیوز فٹنگز فراہم کردیں

ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے باوجود کنکشنز کے منتظر صارفین کو جلد بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ، 9 آپریشن سرکلوں کو سامان مختص کردیا گیا۔

 

میپکو نے نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب تیز کرنے کے لیے 384 سی ٹی اور 498 ڈی فیوز فٹنگز فراہم کردیں
میپکو نے نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب تیز کرنے کے لیے 384 سی ٹی اور 498 ڈی فیوز فٹنگز فراہم کردیں

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب میں تیزی لانے اور زیرِ التواء درخواستوں کو نمٹانے کے لیے مختلف آپریشن سرکلوں کو 384 سی ٹی اور 498 ڈی فیوز فٹنگز فراہم کردی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان صارفین کو جلد بجلی کی سہولت فراہم کرنا ہے جو ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود نئے کنکشنز کے منتظر ہیں۔

میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر نئے کنکشنز کے لیے درکار سامان مختص کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ سامان ان صارفین کے لیے مختص کیا گیا ہے جنہوں نے 30 ستمبر 2026 تک اپنے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی مکمل کرلی تھی۔

جاری کردہ ایلوکیشن کے مطابق سی ٹی اور ڈی فیوز فٹنگز ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، خانیوال، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولنگر اور مظفرگڑھ کے آپریشن سرکلوں کو فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مختلف علاقوں میں زیرِ التواء ڈپازٹ کنکشنز کی تنصیب کا عمل تیز کیا جاسکے۔

میپکو حکام کے مطابق مختص کردہ سامان متعلقہ آپریشن سرکلوں اور فیلڈ اسٹورز کے ذریعے محکمانہ ضابطہ کار اور منظور شدہ تخمینوں کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ اس سے نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور صارفین کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سامان کی بروقت وصولی اور درست استعمال یقینی بنائیں اور نئے بجلی کنکشنز کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔ افسران کو کام کی تکمیل کے بعد رپورٹ میپکو ہیڈ کوارٹر بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button