
پنجاب میں فضائی آلودگی کے باعث سوشل میڈیا پر اسکولوں کی قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم صوبائی حکومت نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جن میں اینٹی اسموگ گنز اور واٹر مسٹ اسپرے گاڑیوں کی تعیناتی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان 437 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے، رائے ونڈ دوسرے جبکہ لاہور آٹھویں اور پشاور دسویں نمبر پر رہا۔



