تازہ ترینپاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی، علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری

 

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button