بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں روزانہ لاشیں گر رہی ہیں، علی احمد کرد

کامران مرتضی کو اکیلا سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں

عدلیہ کی موجودہ صورتحال، مہنگائی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا
عدلیہ کی موجودہ صورتحال، مہنگائی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا

کوئٹہ (یو این اے) سینئر قانون دان علی احمد کرد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے کسی سیاسی جماعت نے مثر کردار ادا نہیں کیا، جبکہ ماضی میں وکلا نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھرپور جدوجہد اور قربانیاں دیں۔ پرویز مشرف کے دور میں بھی وکلا نے ان کی طاقت کے خلاف مزاحمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اپنی مرضی کے ججز تعینات کیے جائیں تو سب سے پہلے وکالت کا شعبہ متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کامران مرتضی کو مہاجر قرار دینے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹر ہیں اور کئی برسوں سے وکالت کر رہے ہیں، صوبے کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کے بھائی کی دکان بند کرنے سے کیا وہ اپنے مقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟ کامران مرتضی کو اکیلا سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button