بلوچستانتازہ ترین

اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ویگن میں خونریز تصادم 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

گوادر سے کراچی جانے والی مسافر بس اوتھل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ویگن میں خونریز تصادم 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق
اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ویگن میں خونریز تصادم 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

اوتھل (یو این اے)ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان انتہائی خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے، جن میں 8 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ دردناک حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی کی طرف جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی ویگن سے تصادم کر گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 11 افراد موقع پر اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button