بلوچستانتازہ ترین

ٹیکس شرائط کے خلاف پی ایم اے بلوچستان کا بڑا فیصلہ

یکم نومبر سے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا

پی ایم اے کا سرکاری و نجی ہسپتالوں میں احتجاجی لائحہ عمل جاری کردیا
پی ایم اے کا سرکاری و نجی ہسپتالوں میں احتجاجی لائحہ عمل جاری کردیا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) بلوچستان نے مرکزی قیادت کی ہدایات کے تسلسل میں یکم نومبر 2026 سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کے غیر منصفانہ ٹیکسوں کے خلاف صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق یکم نومبر سے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ صبح 9 سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی جائے گی، جبکہ نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز میں تمام الیکٹو سروسز مکمل طور پر بند رہیں گی۔ تاہم، انسانی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر تمام ایمرجنسی، آئی سی یو، ان ڈور اور لیبر روم کی خدمات بدستور بحال رہیں گی۔پی ایم اے رہنماں نے اپنے مقف میں کہا ہے کہ طبی خدمات کو تجارتی سرگرمی قرار دینا، پی او ایس (POS) سسٹم کی جبری تنصیب اور نجی ہسپتالوں پر چھاپے ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہیں۔ ایک ہی شعبے پر وفاقی و صوبائی سطح پر دوہرا ٹیکس عوام اور مریض دشمن اقدام ہے جس سے غریب عوام کے لیے علاج مزید مہنگا ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری اور ٹیکس شرائط کے مکمل خاتمے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button