بلوچستانتازہ ترین

26اکتوبر کو کوئٹہ پریس کلب میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگاشرکت کی اپیل،آل بلوچستان لوکل کونسل فورم

فنڈز کی بندش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی متاثر کر دی ہے

صوبائی اسمبلی اجلاس کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا
صوبائی اسمبلی اجلاس کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا

آل بلوچستان لوکل کونسل فورم کی جانب سے صوبے بھر کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ و میونسپل چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کے نام ایک اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مورخہ 26 اکتوبر 2026 بروز پیر، صبح 10:00 بجے کوئٹہ پریس کلب میں تمام بلدیاتی نمائندوں سے پرزور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ چونکہ اسی روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے، اس لیے نمائندگان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فنڈز کی عدم فراہمی، نان سیلری و ترقیاتی فنڈز کی بندش، اختیارات اور وسائل کی کمی جیسے دیرینہ مسائل کو مثر انداز میں معزز اراکینِ اسمبلی کے سامنے اجاگر کریں گے۔اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیادی اکائی ہیں، لیکن وسائل کی کمی کے باعث عوامی خدمت کا عمل رک چکا ہے۔ لہذا تمام نمائندگان ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہوں اور مقررہ تاریخ پر کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button