بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، مولانا عبدالواسع

بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اپنے بچوں کا محفوظ مستقبل چاہتے ہیں،صوبائی امیر

بلوچستان دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، مولانا عبدالواسع
بلوچستان دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ایسے نازک حالات میں دہشت گردی کے واقعات کو محض اعداد و شمار کے طور پر نہیں بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع، عوام کے خوف اور صوبے کے مستقبل کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔سینیٹ میں بلوچستان کے حالیہ حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں، اپنے بچوں کا محفوظ مستقبل چاہتے ہیں اور ریاست سے اپنے جان و مال کے تحفظ کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ صرف طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ پالیسی، مثر حکمت عملی، عوام کے اعتماد اور قانون کی بالادستی کے ذریعے بھی کرنا ضروری ہے۔ بلوچستان کے مسئلے کو نظرانداز کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جب عام شہری، مزدور، تاجر، مسافر، قبائلی افراد اور سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے محروم ہوتے ہیں تو اس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ان عوامل کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا جو بدامنی کو جنم دیتے یا اسے مزید بڑھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ایوان میں بلوچستان کی آواز بلند کرنا دراصل ان بے آواز لوگوں کی ترجمانی ہے جو امن، انصاف اور تحفظ کے منتظر ہیں۔مولانا عبدالواسع نے دعا کی کہ اللہ تعالی بلوچستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور وطن عزیز کو ہر قسم کی بدامنی سے محفوظ رکھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button