بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں مسلح افراد کی کوچ پر لوٹ مار

مسافروں سے نقدی و موبائل فون چھین لیے

کوچ مالکان کا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مذاکرات کے بعد بحال
کوچ مالکان کا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مذاکرات کے بعد بحال

قلات(یو این اے)اتوار اور پیر کی درمیانی شب ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد نے انور موورز کی کوچ کو روک کر گن پوائنٹ پر مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے خلاف کوچ مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے مڈوے کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں ایس ایچ او سٹی قلات میر نذیر احمد عمرانی اور کوچ مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے، جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button