بلوچستانتازہ ترین

سانحہ سوراب کے خلاف خضدار میں بی این پی کی احتجاجی ریلی

نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ملازمین کی مبینہ گمشدگی ناقابل قبول ہے، مقررین

سانحہ سوراب کی شفاف تحقیقات، مغوی ملازمین کو منظر عام پر لایا جائے، بی این پی
سانحہ سوراب کی شفاف تحقیقات، مغوی ملازمین کو منظر عام پر لایا جائے، بی این پی

خضدار)یو این اے( بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر سانحہ سوراب کے خلاف خضدار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی بی این پی کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین لعل جان بلوچ اور تحصیل آرگنائزر سفر خان مینگل کی قیادت میں پارٹی دفتر سے برآمد ہوئی۔ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔ مظاہرے سے ضلعی آرگنائزر چیئرمین لعل جان بلوچ، حاجی محمد ایوب عالیزئی اور حاجی منیر احمد رند نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سوراب میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا، کراچی میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ان کے ملازمین کو مبینہ طور پر حراست میں لینا اور خضدار کے علاقے گورو میں معصوم طالب علم کی شہادت مظالم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایسی ناانصافیوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سوراب سمیت تمام واقعات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، سردار اختر مینگل کے مبینہ طور پر مغوی ملازمین کو منظر عام پر لایا جائے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری مبینہ مظالم کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرکے عوام کو پرامن زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی واقعے کی شفاف تحقیقات کے بغیر عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور بداعتمادی ختم نہیں کی جاسکتی۔خطابات کے بعد ریلی اور احتجاجی مظاہرے کے شرکا پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button