
دالبندین)یو این اے( دالبندین کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ممکنہ نقصانات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔



