بلوچستانتازہ ترین

پنجگور میں2 الگ واقعات، وشبود میں مسلح ڈکیتی

چتکان بازار میں دھماکا، پولیس اہلکار زخمی، سرکاری گاڑیوں کو نقصان

مسلح افراد نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار، پولیس کی تحقیقات شروع
مسلح افراد نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار، پولیس کی تحقیقات شروع

پنجگور (یو این اے) ضلع پنجگور میں دو الگ واقعات کے دوران وشبود کے علاقے میں مسلح افراد نے دکان سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے، جبکہ چتکان بازار میں پولیس کی ایم ٹی شاخ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایم ٹی انچارج زخمی اور متعدد سرکاری گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔وشبود کے علاقے میں بلوچی کشیدہ کاری کی دکان پر دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر تقریبا 85 ہزار روپے نقدی اور 50 سے 60 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون لوٹ لیے۔ دکان مالک اکرام کے مطابق واردات صبح تقریبا 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوئی، جب وہ کاریگر کے ہمراہ دکان میں موجود تھے۔دکان مالک کے مطابق سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے کلاشنکوف تان کر دکان اور وہاں موجود افراد کی تلاشی لی اور نقدی و موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے وشبود تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔دوسری جانب پنجگور کے مرکزی چتکان بازار میں پولیس کی ایم ٹی شاخ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر دستی بم نما گرینیڈ پھینکے جانے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایم ٹی شاخ کا انچارج زخمی ہوگیا جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں کے شیشے اور دروازے جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ واقعے کے فورا بعد چتکان بازار کی دکانیں اور مختلف مارکیٹیں خوف و ہراس کے باعث بند ہوگئیں۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ چتکان بازار میں دھماکے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button